متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال شروع کر دیا
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر مبارک راشد المنصوری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اوران کے ملک نے سرحد پار مالیاتی لین دین کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔زرائع کے مطابق راشد المنصوری نے ابوظہبی میں مالیاتی ٹیکنالوجی سے متعلق کانفرنس میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال کا آغاز کیا ہے جس کی پیشرفت میں دونوں ملکوں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کا مرکزی بینک مالیاتی ٹیکنالوجی میں پیش رفت کے لیے ایک تزویراتی منصوبے کا ارادہ رکھتا ہے جس کو قانونی اور انضباطی فریم ورک کی سپورٹ حاصل ہو گی۔