انتونیو گتریز،سعودی ولی عہد کا یمن میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے آج سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا اور ان سے یمن میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ولی عہد نے یمن کےبحران کے سیاسی حل کےلئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور سویڈن میں آج ہونے والی مشاورت کے مثبت نتائج کی خواہش ظاہر کی