گیس بحران ، وزیراعظم کا سوئی ناردرن اور سدرن گیس کےبورڈز آف ڈائریکٹرزکو فوری ہٹانےکافیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قلت کےمعاملے پر سوئی ناردرن،سدرن گیس کےبورڈز آف ڈائریکٹرزکو فوری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا فیصلہ گزشتہ روزوزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ذمہ داروں کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائےگاوزیراعظم کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا ، عوام کوکسی صورت تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ عوام کی ترجمانی کے لیےحکومت میں آئےہیں، گیس کامسئلہ بڑامسئلہ ہے، ہر صورت ختم کریں گے۔یاد رہے گزشتہ وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں گیس بحران سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا تھا، جس میں وزیراعظم نے گیس کے بحران کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا اور 72گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی تھی۔
وزیرپیٹرولیم نے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔