عقل کا اندھا بھی دیکھ سکتا ہے، نیب کا احتساب کس طرح جاری ہے:- شہباز شریف

شہباز شریف کا کہنا ہے حکومتی آفر کا خیرمقدم کرتے ہیں، حقیقت میں نیب اور پی ٹی آئی میں چولی دامن کا ساتھ ہے، عقل کا اندھا بھی دیکھ سکتا ہے، نیب کا احتساب کس طرح جاری ہے، اگر آدھے پیسوں کی کرپشن بھی ثابت ہوگئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں میثاق جمہوریت ہوا تھا، وزیراعظم اور پی ٹی آئی کو چارٹر آف اکنامی کی تجویز دی تھی، پی ٹی آئی نے بڑی حقارت سے تجویز رد کر دی، اب یہ جاگے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کے مفاد میں ایک قدم آگے بڑھنے کو تیار ہیں، متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کیلئے میرا نام تجویز کیا تھا، وزیر خارجہ ایسی بات لے آئے کہ میں خاموش نہیں رہ سکا۔