وزیر اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعرات کو وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں قومی اسمبلی میں قانون سازی اور کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔