نیب کی مریم اورنگزیب کیخلاف 8الزامات کے تحت تحقیقات

اسلام آباد : نیب کی مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف 8 الزامات پر تحقیقات جاری ہے ، جن میں ریاستی اداروں کےفنڈز اور سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال جبکہ اثاثے خریدنے اور پی ٹی وی میں لیگی ورکرز کی بھرتیوں کے الزامات شامل ہیں۔ نیب کی مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف الزامات اور سرکاری فنڈز سے پارٹی مہم چلانےسےمتعلق تحقیقات جاری ہے۔سرکاری رقم سےمسلم لیگ ن کی مہم چلانادستاویز میں کہا گیا ہے ن لیگ دور میں سائنٹفک طریقےسےمیڈیامہم سوشل میڈیاکودی گئی، سرکاری رقم سےمسلم لیگ ن کی مہم چلائی گئی، مریم اورنگزیب اور مریم نواز کے زبانی احکامات پرکمپنیوں کومہم جاری کی گئی، رپورٹس ہیں مریم اورنگزیب اشتہاری کمپنیوں سے مالی مفادحاصل کرتی رہیں۔