سی این جی بندش: ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگادی
کراچی کے علاقے گلبہار میں رکشہ ڈرائیور نے سی این جی کی بندش سے تنگ آکر رکشہ کو آگ لگا دی، پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔رکشہ ڈرائیورریحان نے بتایاکہ مجھ پر 2مہینہ کا گھر کا کرایہ واجب الادا ہے، مالک مکان نے گھر خالی کرنے کا کہا ہے، بیوی بچوں کو روڈ پر لیکر بیٹھوں تو لوگ کہیں گے ہٹا کٹا ہوکر بھیک مانگ رہا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ کسی نے بتایا کہ سی این جی کی بندش کا مسئلہ مہینے تک چل سکتا ہے، غصہ اور پریشانی میں رکشہ کو آگ لگا دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل گلبہار خاموش میں ہی ایک رکشہ ڈرائیور نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر خود کشی کی کوشش کی تھی۔