معاشی حب میں صاف پانی کی فراہمی اور انفراسٹکچرکو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا :سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
اسلام آباد :سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کراچی کو روشنیوں کا شہر اور ملکی سرمایہ کار ی کا مرکز ماناجاتا ہے،اس شہر کی روشنیوں کو بحال رکھنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ملکی اقتصادی شہررگ کراچی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور انفراسٹکچرکو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔چند روز میں حکومتی وزرا کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی نشست کا اہتمام کا یقین دلایا گیا ہے جب کہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے احسن طریقے سے ایوان کی کاروائی چلانے بارے تجاویز پیش کردی ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارجمعرات کو ا ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں اقبال محمد علی، عثمان قادری اور صلاح الدین شامل تھے۔ کراچی شہر کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے کہا کہ کاروباری طبقے کو پر امن ماحول فراہم کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اوروفاقی حکومت اور سندھ کی صوبائی حکومت کو کراچی سمیت حیدرآباد کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور انفراسٹکچرکو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے احسن طریقے سے ایوان کی کاروائی چلانے بارے تجاویز پیش کردی ہیں ۔ انہوں نے سپیکر کو کراچی میں سیوریج، صاف پانی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے قانون سازی کے عمل میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اسپیکرنے وفد کو تما م مسائل حل کرنے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہیں آئندہ چند روز میں حکومتی وزرا کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی نشست کا اہتمام کا بھی یقین دلایا۔