قبائلی علاقے خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعدسے حکومتی اعلانات پر عملدرآمد کے منتظر ہیں : سینیٹر سراج الحق
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قبائلی علاقے تاحال متبادل نظام اور بجٹ سے محروم ہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر قبائلی عوام کی آبادکاری اور بنیادی سہولتوں پر توجہ دیں، سالہاسال سے جاری بدامنی اور آپریشنوں کی وجہ سے یہ علاقے معاشی طور پر تباہ ہوچکے ہیں، قبائلی علاقوں کے خیبر پی کے میں انتظام و انصرام کے بعد متبادل نظام دینا حکومت کی ذمہ داری تھی ، اب تک ان علاقوں میں بلدیاتی اور صوبائی انتخابات کے لیے کوئی تیاری نہیں، قبائلی عوام کواسلام آباد ، لاہور اور کراچی کے عوام کی طرح شہری حقوق دیے جائیں ۔