وزیر اعظم کی پارٹی کے ارکان پارلیمینٹ کو اپنے اپنے ایوان میں بھرپورانداز میں حکومتی پالیسیوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت
اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے ارکان پارلیمینٹ کو اپنے اپنے ایوان میں بھرپورانداز میں حکومتی پالیسیوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت جمعرات کو سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کی سربراہی میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آ ئی کے سینیٹرز سے ملاقات میں جاری کی ۔وزیر اعظم آفس میں یہ ملاقات ہوئی ۔وزیراعظم نے کی پی ٹی آئی سینیٹرز کو ایوان بالا کے تمام سیشنز میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے سینٹرز کو ہدایت کی ہے کہ ایوان بالا کو حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ رکھیں۔ ۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مختلف سیکٹرز میں ہونے والی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور منصوبہ بندی کے بارے میں ایوان بالا میں پی ٹی ائی کی بھر پور نمائندگی کریں ۔