برطانیہ، عام انتخابات میں حکمران کنزرویٹوپارٹی کاواضح اکثریت کیساتھ کامیابی کاامکان
برطانیہ میں حکمران کنزرویٹوپارٹی کے عام انتخابات میں مجموعی طورپراکثریت کے ساتھ کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ سکائی نیوزاور بی بی سی کے براڈکاسٹرکے ایک سروے کے مطابق دارالعوام میں حکمران جماعت کی 650میں سے368نشستوں کے ساتھ کامیابی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 650حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کاعمل جاری ہے۔ عام انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی کی کامیابی سے آئندہ ماہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کی راہ ہموار ہوگی