کوئٹہ: المناک حادثہ: مسافر بس اور پک اپ میں تصادم، 12 افراد جھلس کر جاں بحق
کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ روڈ پر بس اور وین میں خوفناک تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔ حادثے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔واقعہ کان مہترزئی کے قریب پیش آیا۔ وین میں ایرانی ڈیزل سمگل کیا جا رہا تھا۔ واقعہ میں جھلس کر ایک شخص زخمی جبکہ ایک نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ لاشوں کو شناخت اور ڈی این اے کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔