وزیراعظم کی انتھک محنت کے باعث پاکستان معاشی استحکام کی منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔ فردوس عا شق اعوان
معاون خصو صی وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عا شق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت اور معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث پاکستان معاشی استحکام کی منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ا سٹاک ایکسچینج نے جولائی سے 6 دسمبر تک انیس اعشاریہ آٹھ فیصد (٪19.8) کا ریٹرن دیا جو گزشتہ 6سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر میں اپنے ٹو یٹ میں فردوس عا شق اعوان نے کہا ہے کہ رواں سال کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی۔کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی 28 درجے بہتری اور موڈیز کا آو¿ٹ لک منفی سے مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے۔