کورونا: اومیکرون سے برطانیہ میں پہلی موت
لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے متاثرہ مریض برطانیہ میں انتقال کرگیا ہے۔ اے بی پی لائیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں اومیکرون سے پہلی موت ہوئی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں اومیکرون کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور متعدد مریض اس وقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔بورس جانسن نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا ہے کہ اس وقت کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 40 فیصد اومیکرون کا شکار ہیں۔