امریکہ: طوفانی بگولوں کی تباہی، 100 سے زائد ہلاکتیں کئی علاقے علاقے کھنڈر بن گئے

کینٹکی: امریکی ریاستوں میں آنے والے طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ہے۔ موصولہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ رات سے اب تک تقریباً 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ لاپتہ افراد کی تعداد کے متعلق حتمی طور پر تاحال کچھ بھی کہنا نا ممکن ہے۔
چھ امریکی ریاستوں میں 30 سے زائد طوفانی بگولوں نے 200 میل سے زائد تک سامنے آنے والی ہر چیز کو صحفہ ہنستی سے مٹا دیا۔ امریکی اور عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چھ امریکی ریاستوں میں آنے والے دو درجن سے زائد طوفانی بگولوں نے گھر، اسکول، شاپنگ سینٹرز، اسپتال اور فیکٹریوں میں بری طرح سے تباہی مچائی ہے جس کے باعث لمحوں میں بسے بسائے علاقے کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق سینکڑوں مکانات مسمار ہو چکے ہیں جب کہ ایئرپورٹس پہ کھڑے ہوئے طیارے سیکنڈوں میں کاٹھ کباڑ میں تبدیل ہو گئے ہیں۔عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی میں 80 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ گورنر نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔