پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا آٹھواں اجلاس شروع

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا آٹھواں اجلاس شروع, پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں. پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، نائب صدر سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ،الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ بھی اجلاس میں شریک ,بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہیں.مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج ساہیوال سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر رہا ہے.پارلیمانی بورڈ نے صبح کی نشست میں ملتان ڈویژن سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا تھا.پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے.