لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث چار ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے.
پولیس کے مطابق ملزم فيض الرحمان،،،قيوم قریشی اور عدنان نے برطرف شدہ پوليس کانسٹيبل ريحان احمد کی سربراہی ميں سات رکنی گروہ بنا رکھا تھا اور وہ پوليس اہلکاروں کے روپ میں شہريوں کواغوا کرکےتاوان وصول کرتے تھے،سی آئی اے پولیس نے گزشتہ روز تین ملزموں کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا،ان میں سے ایک ملزم فیض الرحمان کو دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کےعلاقے میں قائم ڈیرے پر لایا گیا،تو وہاں موجود تین ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی،جس کی زد میں آ کر فیض الرحمان مارا گیا،جب کہ پولیس کی جوابی فائنرگ سے وہاں موجود تین ملزم خالد شہزاد،امجد بٹ اور ریحان بھی مارے گئے،مبینہ پولیس مقابلے میں کسی پولیس اہلکار کو خراش تک بھی نہیں آئی، پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزموں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں.