عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے,صدرپاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین
لاہورمیں چوہدری شجاعت حسین سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال یاسین ملک نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،،، چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے حافظ سعید کی نظربندی کو نیشنل ایکشن پلان کا حصہ قرار دیا ہے لیکن نیشنل ایکشن پلان جب بن رہا تھا تو مشاہد حسین کے ساتھ پارٹی کی نمائندگی کی تھی اس میں کہیں امیر جماعۃ الدعوۃ کا زکر نہیں تھا، ،چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا نوٹس لینا چاہئے، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دیئے بغیر برصغیر ہند کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے، اس موقع پر مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو متحد ہو کر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ہو گا