وزیراعلیٰ سندھ نے ایس آئی ڈی اے بورڈ اور واٹر بورڈ کے الیکشن کروانے کی ہدایات کردی۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کےمطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،،جس میں سیکریٹری آبپاشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، اجلاس میں ایس آئی ڈی اے کی اصلاحات، مالی معاملات، ڈھانچے، اور کارکردگی پر غورکیا گیا، وزیر اعلیٰ کو بریفینگ دیتے ہوئے سیکریٹری آبپاشی نے بتایا کہ اس وقت ایس آئی ڈی اے بورڈ میں سکھر بیراج کے تین منتخب ممبرز اور باقی دیگر کینالز کا ایک ایک ممبر شامل ہیں، اس وقت صرف کسان تنظیم کے ممبران منتخب ہیں، جبکہ باقی علاقوں میں پانی کیلئے واٹر بورڈ کے الیکشن ہونا ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ایس آئی ڈی اے بورڈ اور واٹر بورڈ کے مختلف علاقوں کا الیکشن کروانے کی ہدایات جاری کیں،مرادعلی شاہ نے محکمے کے آڈٹ کیلئے مالیاتی کمیٹی قائم کرنے کی بھی ہدایات دیں۔