وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا وزیر اعلی پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ ,لاہور دھماکے کی شدید مذمت
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیر اعلی پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا, لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا, چودھری نثار نے کہا کہ متعلقہ وفاقی اداروں کی جانب سے واقعے کی تفتیش و تحقیقات میں صوبائی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی, اس ضمن میں ایف آئی اے اور نادرا کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں،وزیر داخلہ نے دوران ڈیوٹی شہادت پانے والے سینئر پولیس افسران کو خراج عقیدت پیش کیا, جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائی کرنے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں, دہشت گردوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائیں گے