لاہور میں دھماکہ، پنجاب حکومت کے اعلان پر آج ایک روزہ سوگ منایا جائے گا
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا،، ان کا کہنا تھا کہ آج سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے، شہدا کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، دوسری جانب لاہور دھماکے کے سوگ میں تاجروں نے لاہور کی تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ آج دکانیں بند رہیں گی، مسلم لیگ نون تاجر ونگ کا کہنا تھا کہ شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دہشتگردی سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،،، ادھر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی سوگ میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور کل عدالتیں بند رہیں گی کراچی کے وکلاء نے بھی آج عدالتیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے