دہشت گردوں کا ہر جگہ، ہر وقت پیچھا کریں گے,آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے مال روڈ پر دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا, میڈیا سے گفتگو میں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا پولیس کے افسر، اور، جوان ملک بھر میں دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں, شہادتوں سے ہمارے جذبوں میں کوئی کمی نہیں آئی, دہشت گردوں کا ہر جگہ، ہر وقت پیچھا کریں گے, آئی جی مشتاق سکھیرا نے مزید کہا کہ دھماکہ چھ بج پر دس منٹ پر ہوا, پولیس افسروں کے مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے, مظاہرین منتشر ہونے والے تھے کہ دہشت گرد الفلاح بلڈنگ کی طرف سے آیا۔۔ کیپٹن احمد مبین شہید کے گن مین کے روکنے پر حملہ آور نے دھماکا کر دیا, آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے, حکومت، اور، پولیس، سب مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکٹھے ہیں, قوم کے تعاون سے یہ جنگ جیتیں گے۔۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیاں کبھی راہیگاں نہیں جائیں گی