برفباری اور بارش سے سردی شدت اختیارکرگئی۔
ملک بھرمیں سردی عروج پرہے، شمالی اور بالائی علاقوں میں بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری سےہر چیز ٹھٹھرنے لگی، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،ژوب ڈویژن، فاٹا،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختو نخوا، فاٹا، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہوئی،سب سے زیادہ بارش چراٹ چھپن، مالم جبہ میں چھیالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،کم سے کم درجہ حرارت سکردو اور پارا چنار میں منفی پانچ، سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔