جنہوں نے ان کے خلاف ریفرنسز بنا کر بھیجے وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو سزا ہو
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف ریفرنسز میں کچھ نہیں، اگر کچھ ہوتا تو ضمنی ریفرنس کی ضرورت پیش نہ آتی، جنہوں نے ریفرنسز بنا کر بھیجے ہیں اب وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو سزا ہو، ان سے احتساب نہیں انتقام لیا جارہا ہے۔ ریفرنسز بنانے والے اسی صوکرت کامیاب ہونگے جب نواز شریف کو سزا ہو گی، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنات تھا کہ لودھراں کا الیکشن ان کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات کا جواب ہے، یہ جوسب کچھ ہورہاہےعوام اس کاجواب دے رہےہیں، انکا مقدمہ پاکستان کے عوام لڑ رہے ہیں۔
ایک سوال پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ ڈرتے نہیں، ان سے بھی پوچھا جائے کہ جنہوں نے دو مرتبہ آئین توڑا اور ججز کو گرفتار کیا۔ آج سب سے بڑے مجرم ہم بنے ہوئے ہیں اور وہ جنہوں نے دو دو مرتبہ آئین توڑا انہیں نہیں پکڑا، کیا ان تک پہنچتے ہوئے پر جلتے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نے ہم نے پاکستان کی معیشت کو عروج تک پہنچایا، ملک سےلوڈشیڈنگ اوردہشت گردی ختم کی، ملک کی سمت کوخراب کیاگیا، ہم ملک کوصحیح سمت میں لےکرجائیں گے،