کارکن دلبرداشتہ نہ ہوں ہر ناکامی غلطیوں سےسیکھنے کا موقع دیتی ہے۔ عمران خان

13 فروری 2018 (12:48)

این اے ایک سو چون کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد عمران خان نے اپنے کارکنوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ غلطیوں کے تجزیے کے بعد ان پر قابو پاکر ہی مضبوطی آتی ہے،کامیاب لوگ ، ادارے اور قومیں اپنی ناکامیوں سے ہی سیکھتی ہیں اور جو لوگ دل شکستہ ہو جاتے ہیں وہ کبھی واپس طاقت حاصل نہیں کر سکتے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ کئی دہائیوں پر مشتمل انصاف کیلئے سیاسی جدو جہد میں کبھی مایوس نہیں ہوا لیکن مصیبتوں کا سامنا کرنے کے بعد مزید مضبوط ہو کر آیا ،انشا اللہ دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن ہمارا ہے