الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے خالد مقبول صدیقی کے جاری کردہ ٹکٹوں کی منظوری دے دی۔

13 فروری 2018 (12:58)

ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ میں تبدیلی کا فیصلہ انٹراپارٹی انتخابات کے ذریعے ہوگا، عہدوں کی تبدیلی کے لیے ایم کیو ایم کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانا ہوں گے، ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کے پاس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے، ایم کیو ایم کے آئین میں کنوینر شپ کی تبدیلی کا باقاعدہ طریقہ کار ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کنوینرشپ کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ ریٹرننگ افسر سندھ نے خالدمقبول صدیقی کے جاری کردہ ٹکٹ فاروق ستار کی موجودگی میں منظور کیے۔