جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والے 7 سعودی شہری گرفتار

13 فروری 2018 (15:25)

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے” آئی ای ایل ٹی ایس“ میں جعل سازی کرنے والے 7 سعودی شہریو ں کو کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔سعودی اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے”آئی ای ایل ٹی ایس“ میں جعل سازی کرنے والوں کے ریکارڈ سے پتہ چلا کہ 7 ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں ۔ ایک ملزم نے 1.677ملین ریال لے کر 129 ڈگریاں دلوائیں جبکہ ایک ڈگری پر 13ہزار ریال وصول کئے۔ پبلک پراسیکیوشن نے اسے 10برس قید اور 10لاکھ ریال سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب ایک شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ اسکا ایک واقف کار 13ہزار ریال لے کر یہ ڈگری فروخت کررہا ہے۔