سب سازشوں کا جواب عوامی عدالت سے آ رہا ہے۔ نواز شریف

13 فروری 2018 (16:10)

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس پہنچنے پر وہاں موجود پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرہ بازی کی، انہیں لودھراں الیکشن میں فتح پر مبارکباد بھی پیش کی گئی، نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں لیگی رہنماؤں کا غیررسمی اجلاس بھی ہوا جس میں ان کی صاحبزادی مریم نواز ، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، پرویز رشید، آصف کرمانی، امیر مقام، طارق فضل چودھری اور طارق فاطمی نے شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام تر نوازشوں کے باوجود لاڈلے کو عوام نے عبرت ناک شکست دی، سب سازشوں کا جواب عوامی عدالت سے آ رہا ہے، عوام اب خود انصاف کر رہے ہیں، عوام تعمیر اور تفریق کے ایجنڈوں میں فرق واضح کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لودھراں کے عوام کے مشکور ہیں، ذاتی طور پر وہاں جا کر لوگوں کا شکریہ ادا کریں گے