مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں آنے والے گردوغبار کا طوفان اب تک جاری

مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں آنے والے گردوغبار کا طوفان اب تک جاری ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق گردآلود ہواؤوں سے متعدد مغربی ساحلی شہر متاثر ہوئے،اس دوران 60کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردآلود ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث ان علاقوں میں حد نگاہ ایک کلومیٹر سے بھی کم رہ گئی ہے، حکام نے سمندر اور ساحلی علاقوں کی جانب جانے والے افراد کو انتہائی محتاط رہنے اور مطلوبہ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی ہے،حد نگاہ ایک کلومیٹر سے بھی کم ہونے کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے