انوکھے واقعے سےسب حیران
کہتے ہیں اگر اچھا جیون ساتھی مل جائے تو سہرا باندھنے میں دیر نہیں لگانی چاہیے لیکن سعودی شہری کو اس قدر جلدی تھی کہ ایک ہی دن چار شادیاں کر لیں۔عرب میڈیا کے مطابق ایک سعودی شہری نے ایک ہی دن مراکش سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین سے شادی کرلی ۔
ایک ساتھ چار شادیاں کرنے کے اس انوکھے واقعے نے جہاں ایک طرف لوگوں کو حیران کر دیا ہے وہیں اس شخص کومذاق اور خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس انوکھے دلہا کی چار شادیوں کا ٹرینڈ بنا دیا گیا اور لوگ دلچسپ ٹوئٹس کے ذریعے اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے دکھائی دئیے۔