بھارتی ظلم و ستم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم و ستم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا ۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام گز شتہ 70سے اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کے لئے قربایاں دے رہے ہیں ۔ہندوستان سے آزادی کے حصول تک ان کی یہ جدوجہد جاری رہے گی ۔پاکستان ،آزاد کشمیر حکومت ،عوام اور دنیا بھر میںمقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم رکھتے ہیں ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سری نگر سے آئے ہوئے سنیئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئر مین ظفر اکبر بٹ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حریت رہنما اور سالویشن موومنٹ کے وائس چیئر مین الطاف احمد بٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آرپار کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہے اور جدوجہد آزادی کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور اس کے لئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لئے قر بانیوں کی لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔مقبول بٹ ،افضل گورو اور بر ہان وانہ شہید سمیت لاکھوں کشمیری شہدا نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے حق خود ارادیت کی تحریک کو ایک نئی جہت عطا کی ان عظیم شہدا کی قر بانیوں سے مقبو ضہ کشمیر کے عوام کو ایک نیا عزم و حو صلہ عطا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبو ضہ وادی میں نام نہا د کالے قوا نین کی آڑ میں معصوم لو گوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حریت رہنما ئوں سمیت نوجوانوں کو پا بند سلاسل کیا جا رہا ہے ایسے اقداما ت سے بھارت کے نام نہادجمہوری اصولوں کی قلعی کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر مظالم کے با وجودآزادی کی آواز بلند کرنے پر حریت قائد ین اور کارکنوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آواز کو دبا نہیں سکتا ۔ملاقات میں سری نگر سے آئے ہوئے حریت رہنما نے وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر کو جموں و کشمیر کی تازہ ترین و پر آشوب حالات اور دھماکہ خیزصورتحال سے آگاہ کیا اور اپیل کی کہ کشمیر میں جاری حقوق انسانی کی ابتر صورتحال اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر توجہ مر کوز کرانے کے لئے عالمی برادری کے سامنے وسعت قلبی اور د لیری سے پیش کیا جائے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ ہندوستان نے تمام تر ہتھکنڈے اور حربے آزما لیے لیکن کشمیری عوام کے جذبے میں کمی نہیں آئی اور وہ اپنے پیدائشی حق کے حصول کے لئے ہر طر ح کی قر بانی کا عہد کیے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز مظلوم کشمیریوں پر مہلک ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہیں پیلٹ گن کے ذریعے کشمیریوں کوبینائی سے محروم کیا جا رہا ہے اس طرح کے ظالمانہ بھارتی اقدامات پر عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عاالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہ مظلوم کشمیری عوام تاریخ کا عظیم جہاد کر رہے ہیں اور تمام تر مظالم کے باوجود ان کا عزم جوان ہے اور وہ تھکے نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی توجہ کا محور و مر کز ہے اور پاکستان ان کے خون میں شامل ہے لیکن ہم کو پاکستان سے کو ئی تواناآواز نہیںآتی ،حکومت پاکستان کو کشمیریوں کی آواز کو پوری قوت کیساتھ دنیا تک پہنچانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 5فروری کو بے مثال یکجہتی کرنے پر پاکستانی حکومت ،فوج اور عوام کے مشکور ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا کہ شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بھی 5فروری کی طرح ایک دن مخصوص کیا جائے اور ان کی یاد گار بنائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبول بٹ اور افضل گورو شہید کے اجساد خاکی کی واپسی کا معاملہ رالمی برادری کے سامنے اٹھایاجائے اور بھارت دبائو ڈالا جائے کہ وہ انکے اجساد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے کرے تاکہ کہ انہیں شہدا قبر ستان میں دفنایا جائے ۔