لودھراں الیکشن میں نتائج ہمارے مطابق نہیں آئے,لودھراں میں جو بھی غلطیاں ہوئی انکو سدھارنا ہو گا، فواد چوہدری
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لودھراں الیکشن میں نتائج ہمارے مطابق نہیں آئے،،یہ دیکھنے کو مل رہا ہے کہ جس کی صوبائی حکومت ہے وہی صوبوں میں جیت رہا ہے،، مقابلہ جہاں بھی ہو نون لیگ کا پی ٹی آئی سے مقابلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ لودھراں میں جو بھی غلطیاں ہوئی انکو سدھارنا ہو گا۔ ضمنی انتحابات کی بنیاد پہ جنرل الیکشن کو نہ دیکھا جائے،، مسلم لیگ نون کی بجائے میں عبدل رحمان کانجو کو مبارک پیش کرتا ہوں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ تیس ہزار کروڑ کی نواز شریف کی چوری پکڑی گئی۔ تیس ہزار کروڑ روپے پاکستان میں واپس آئے گا،، نواز شریف آپ نے چوری کی، اس لئے آپکو نکالا