لودھراں فتح نواز شریف کی عدل بحالی تحریک کی پہلی جیت ہے،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

13 فروری 2018 (21:13)

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لودھراں کی جیت پیغام ہے کہ عوام نے جھوٹ،انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔عوام جان چکے ہیں کہ نواز شریف کا ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کا وعدہ بھی وفا ہوگا۔ لودھراں کی الیکشن میں فتح نواز شریف کی تحریک کی پہلی جیت ہے۔پورا پاکستان دیکھ رہا ہے نواز شریف کی نا اہلیت کس طرح اہلیت میں بدل رہی ہے۔عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں,کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ عوام نے لودھراں کے الیکشن میں پاکستا ن کو بچا لیا ہے۔ عوام نے بھانپ لیا ہے کہ جب عدالتیں فیصلہ ٹھیک نہ دیں تو ریاست پر بوجھ بڑھ جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ خدا نواز شریف کامددگار ہے ۔خدا نے نواز شریف کو اٹک قلعے سے نکال کر بھی اقتدار دیا تھا۔ یہ مشکلیں کوئی نئی بات نہں,لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کہ لودھراں کی جیت ان وعدوں کی تکمیل کی وجہ سے ہوئی ہے جو 2013 میں مسلم لیگ ن نے کئے تھے۔سمجھ جانا چاہئے کہ اب عوام کس کو ووٹ دیں،سی پیک لانے والے کو یا پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے کو۔ اب ووٹ صرف کار کردگی کی بنیاد پر ملے گا