چوری کا پیسہ بچانے کیلئے ملک میں انتشارپھیلانے کی کوشش کی گئی,قومی مجرموں کوجیلوں میں ڈلوا کرقوم کا پیسہ نکلوائیں گے, عمران خان

13 فروری 2018 (21:17)

سرگودھا ورکرزکنونشن سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ظالم اورکرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کیے بغیرپاکستان کا استحکام اورترقی ممکن نہیں۔قوم کے وسائل لوٹ کرشریفوں اورزرداری نے قوم کرغریب بنادیا۔انھوں نے کہا کہ اداروں کوان کے آئینی کردارسے روکنے کے لیے بے شمارحملے کیے گئے،،چوری شدہ دولت بچانے کے لیے ملک میں انتشارپھیلانے کی کوششیں کی گئیں۔عمران خان نے کہا کہ شریفوں اوران کے کرپٹ حواریوں کو فرارکا موقع نہیں دیں گے۔ سیاست میں انٹیلی جنس بیوروکے کردارپرگہری تشویش ہے جس پرنظررکھے ہوئے ہیں،قومی مجرموں کوجیلوں میں ڈال کرقوم کا پیسہ نکلوائیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی کارکردگی کا اعتراف پوری دنیا کررہی ہے۔ اس مرتبہ پنجاب اوردیگرصوبے بھی تبدیلی کا حصہ بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے،،کارکنان انتخابات کی تیاری کریں۔ہرحلقے میں کرپٹ خاندان کے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے