محمدبن سلمان کا دورۂ حرم، خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مکہ میں مسجد الحرام کا دورہ کیا جہاں وہ نوافل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ کی چھت پر بھی گئے۔ محمد بن سلمان 16 فروری کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے اور ان کے دورے کی تیاری کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ محمد بن سلمان نے منگل کو مسجد الحرام کا دورہ کرتے ہوئے وہاں نماز کی ادئیگی کے بعد حجر اسود کو بوسہ بھی دیا۔ اس کے بعد انہوں نے خانہ کعبہ کی چھت کا بھی دورہ کیا۔