وزیراعظم کی ہدایت پر پی اے سی میں آرہا ہوں، اسپیکر غلط کررہے ہیں: شیخ رشید
کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےکہا ہےکہ انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بننے کے لیے خود نہیں کہا تھا بلکہ وزیراعظم عمران خان نے اس خواہش کا اظہار کیا جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی اس حوالے سے غلط کررہے ہیں . شیخ رشید نے ایک بار پھر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر بات کی اور شہبازشریف کے خلاف آئندہ ہفتے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا۔