فواد چوہدری کا سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کااعلان
اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن لانچ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیاآہستہ آہستہ حاوی ہوتا جارہا ہے ، طریقہ کار تیار کرلیا ہے جس سےسوشل میڈیاپرنفرت انگیزی کنٹرول ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کو انتہا پسندی جیسے سنگین چیلنجز کا سامناہے، بھارت میں مودی کی حکومت کے بعد انتہا پسندی میں اضافہ ہوا اور پاکستان کو بھی انتہاپسندی اور دہشت گردی کاسامنارہا۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام میں انتہاپسندی اورشدت پسندی کا کوئی تصور نہیں، بحثیت قوم ہماری ہی ہمت تھی کہ شدت پسندی سے نہ ٹوٹے، ہماری برداشت کی تاریخ بہت شاندار اور پرانی ہے، یہ پاکستانی قوم ہی ہے جو غیر روایتی جنگ سے باہر آکر آگے بڑھ رہی ہے۔