کراچی تجاوزات آپریشن کے متاثرہ دکانداروں کو متبادل دکانیں الاٹ کردی گئیں
کراچی: شہر قائد میں انسداد تجاوزات آپریشن کے باعث کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی ) کے متاثرہ دکانداروں کو متبادل دکانیں الاٹ کردی گئیں۔ کے ایم سی بلڈنگ میں دکانوں کی تقسیم کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران کے ایم سی کے 1445 دکانداروں کو کرائے پر متبادل جگہ پر دکانوں کے کاغذات تقسیم کیے گئے۔ کے ایم سی اپنے کرایہ داروں کو 7 مختلف مارکیٹوں میں دکانیں دے رہی ہے، لائنز ایریا کی شہاب الدین مارکیٹ میں 352 متبادل دکانیں دی جارہی ہیں، اسی طرح فریئر روڈ مارکیٹ میں 68 دکانداروں کو منتقل کیا جائے گا۔