رانجھانی کے بعد رمشاقتل کیس میں بھی انصاف ملے گا:وزیراعلی سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ارشادرانجھانی کے بعدرمشاقتل کیس میں بھی انصاف ہوگا۔بدین کے علاقے ٹنڈوباگومیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ارشاد رانجھانی کا قتل انسانیت کا معاملہ تھا جسے لسانی رنگ دیا گیا۔انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت کسی بھی جگہ اپنے فرائض سے کوتاہی نہیں کرتی جبکہ پانی پروفاقی حکومت کی کافی کوتاہی رہی ہے۔مراد علی شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہارے ہوئے لوگوں کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے قرض اورخودکشی کے بارے میں عمران خان سے ہی پوچھاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کے معاملے پروفاق سندھ کے ساتھ زیادتی کررہاہے۔ وفاقی حکومت صوبائی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی کیونکہ آئین اورقانون میں اس کی گنجائش موجودنہیں ہے۔