سیاحت پرتوجہ دے کر ہم اپنے دیہی علاقوں سے غربت کو بھی ختم کرسکتے ہیں،صدر ڈاکٹر عارف علوی
سیاحت پرتوجہ دے کر ہم اپنے دیہی علاقوں سے غربت کو بھی ختم کرسکتے ہیں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے رورل سپورٹ پروگرام کے نیٹ ورک اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام سے کہا ہے کہ وہ ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں۔اسلام آباد میں رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک کے چیئرمین شعیب سلطان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں پروگرام کو مزید توسیع دینے کی ضرورت پرزوردیا ۔صدر نے کہاکہ سیاحت پرتوجہ دے کر ہم اپنے دیہی علاقوں سے غربت کو بھی ختم کرسکتے ہیں۔انہوں نے دوردراز علاقوں کے لوگوں میں حفظان صحت اور خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہی پیداکرنے کی بھی ہدایت کی ۔صدر نے متعلقہ وزارتوں کے تعاون سے صحت اور تعلیم کے منصوبے شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ۔اس موقع پر صدر کو رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔