لوگوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے:ڈاکٹر فردوس
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اورسہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مختلف ٹوئیٹ پیغامات میں انہوں نے کہاکہ لوگوں کے لئے اشیائے خوردونوش کی بروقت فراہمی سمیت ان کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے دس ارب روپے کے اعانتی پیکج کے باوجودیوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پرعوام کے لئے اشیائے ضروریہ کی عدم فراہمی کانوٹس لیاہے۔انہوں نے کہاکہ یوٹیلٹی سٹورزکو ہدایت کی گئی ہے کہ لوگوں کوچینی اڑسٹھ روپے فی کلوگرام اورگھی ایک سوستر روپے فی کلوگرام کے نرخوں پرفراہم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح یوٹیلٹی سٹورز پربیس کلوآٹے کاتھیلاآٹھ سوروپے میں دستیاب ہوگا اور دالوں اورچاول کی قیمتیں بھی کھلی مارکیٹ کے مقابلے میں پندرہ سے بیس فیصد کم رکھی گئی ہیں