سردار عبدالرب نشتر کی62ویں برسی جمعہ کو منائی جائے گی۔
تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبدالرب نشتر کی62ویں برسی جمعہ 14فروری کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔پاکستان زندہ باد تحریک،نظریہ پاکستان کونسل اورمولانا ظفر علی خان سوسائٹی کے وفود ان کے مزار مقدس واقع احاطہ اکابر ین تحریک آزادی مزار قائد اعظم پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کریں گے اورگلپاشی کی جائے گی