علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی دوسرے روز بھی انفرا ریڈ کیمروں کی مدد سے تلاش جاری

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سردیوں میں سرکرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی دوسرے روز بھی انفرا ریڈ کیمروں کی مدد سے تلاش جاری رکھی گئی۔محمد علی سدپارہ، جان اسنوری اور جوآن پابلو موہر کو آخری مرتبہ ایک ہفتہ قبل کے ٹو سر کرتے ہوئے ایک تنگ مقام پر دیکھا گیا تھا۔پاک فوج کے عبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی انفرا ریڈ کیمروں کی سرچ آپریشن آج بھی کیا گیا جبکہ جمعرات کو بھی انہیں تلاش کیا گیا تھا۔