کرکٹر محمد حفیظ اور سرفراز سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے آؤٹ ہونے والے محمد حفیظ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر کے نام سے مشہور قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ ان دنوں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر ہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاندار سینچری اسکور کی۔ اپنے ٹوئٹ میں محمد حفیظ نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں سینچری بنانے پر آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آپ چمکتا ہوا ستار ہ ہیں ، حیران کن بات ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ پاکستان میں تمام فارمیٹس کی کرکٹ میں نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں ،میں صرف پوچھ رہاہوں ۔