پاکستان کے جمہوری عمل پر سب کو فخر ہے، عبدالحفیظ شیخ
وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے جمہوری عمل پر سب کو فخر ہے، اللہ نے کامیاب کیا تو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، اراکین قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کروائیں گے ۔سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ جمہوری عمل میں ایک سے زیادہ لوگ مقابلہ کرتے ہیں اور پاکستان کے جمہوری عمل پر ہم سب کو فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ پاکستان کے تمام علاقوں کو اچھے انداز سے نمائندگی دیتا ہے اور پاکستان کی عوام کی امنگیں پورا کرنا سیاست کا مقصد ہے۔عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان 25 سال سے جدوجہد میں رہے کہ لوگوں کی معاشی صورتحال بہتر کریں، اللہ نے کامیاب کیا تو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی ہمارا الیکٹرول کالج ہوں گے، قومی اسمبلی کے ممبرز پی ٹی آئی کے امیداور کو کامیاب کریں گے۔