آپ کیاچاہیں گے کہ آپ کابیٹانوازشریف،آصف زرداری یاعمران خان بنے:- شبلی فراز کا سوال

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ایسانظام تشکیل دیناچاہتےہیں کہ کوئی سینیٹ الیکشن پر انگلی نہ اٹھا سکے، آپ کیاچاہیں گے کہ آپ کابیٹانوازشریف،آصف زرداری یاعمران خان بنے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے2006میں معاہدہ کیا تھا، معاہدے میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سےکرانےکاذکرتھا، ان کو10سال ملےانہوں نےاوپن بیلٹ پرعمل کےلیےکچھ نہ کیا، اب اپوزیشن والے کہہ رہے ہیں کہ اس پرمشاورت ہونی چاہیے تھی۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کون اس کی مخالف کرےگاکہ چیزیں شفاف طریقےسےہونی چاہییں، ایسانظام تشکیل دیناچاہتےہیں کہ کوئی سینیٹ الیکشن پر انگلی نہ اٹھا سکے، شفافیت سےپارلیمنٹ کاایک اخلاقی قوت ملتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن والےنہیں چاہتےکہ سیاست میں پیسےکاعمل دخل ختم ہو، میراکوئی چانس نہیں تھاکہ میں الیکشن جیت سکوں، ہماری پارٹی میں نوجوانوں سمیت بہت لوگوں کوٹکٹ دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوبتاناچاہتےہیں کہ ان کوعوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا، اس موقع کےبعد اپوزیشن کورونانہیں ہے، انہوں نے خود کو ماضی سے الگ نہیں کیا اورنہ ایساکرناچاہتےہیں، وہ پارلیمنٹ میں لوگوں کی خریدوفروخت ختم نہیں کرناچاہتے۔