یہ ہم ہیں، یہ ہمارا۔۔۔۔ علی ظفر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے معروف فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر دلچسپ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کے دل موہ لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے انسٹا گرا م پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ خوبصورت گراؤنڈ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ان کے مداحوں کو یہ ویڈیو بہت پسند آئی ہے۔ معروف فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں گلوکار علی ظفر بتارہے ہیں کہ یہ میرا بیٹ ہے، یہ پچ ہے، جس کے بعد وہ فاسٹ بال پر زوردار چھکا لگا کر کہ رہے ہیں کہ اور یہ میرا چھکا ہے۔