سینیٹ الیکشن: نون لیگ نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا
اسلام آباد: سینیٹ الیکشن سے قبل ہی پی ڈیم ایم کے پلیٹ فارم سے پیپلز پارٹی کو بڑی خوشخبری ملی ہے، جہاں نون لیگ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون نے اسلام آباد کی جنرل نشست سے یوسف رضاگیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، اعلان سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یوسف رضاگیلانی سےملاقات کی، ملاقات میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضاگیلانی کےکاغذات نامزدگی کے معاملےپر مشاورت ہوئی۔ بعد ازاں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، یوسف رضا گیلانی کےتجویزوتائید کنندگان میں دو سابق وزرائےاعظم شامل ہوئے، پی پی پی پرویزاشرف یوسف رضاگیلانی کی جانب سے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی کےتجویز کنندہ بنے جبکہ شاہدخاقان عباسی یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کےتائیدکنندہ تھے