دوسرا ٹی20 : جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی افریقہ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ پوکٹ اچھی لگ رہی ہے، کوشش ہو گی کہ جتنی ہو سکے پارٹنرشپ لگائیں اور اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ سجائیں۔پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا ہے۔