ڈبل ڈیکر بس سروس بہاولپور کیلئے ہماری حکومت کا تحفہ، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو رعایت دی جائے گی:عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بہاولپور کے علاقے چولستان پہنچے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار چولستان میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے ریزارٹ گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بہاولپور کیلئے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چولستان ڈیزاٹ ریلی 2021کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹی ڈی سی پی چولستان ڈیزاٹ ریزارٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بہاولپور کیلئے سیاحتی ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے بہاولپور کے مختلف مقامات کی سیر کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور 300 روپے کی پہلی ٹکٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خریدی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سول ہسپتال بہاولپور کے نام کی تبدیلی کا اعلان کیا اور سول ہسپتال بہاولپور کو نواب سر صادق محمد خان عباسی کے نام سے منسوب کیا۔ ڈبل ڈیکر بس سروس کا روٹ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے آفس سے چڑیا گھر تک ہو گا۔ ڈبل ڈیکر بس ایس ڈی ہائی سکول، کمشنر ہاؤس، ڈی سی چوک، بہاول کلب، سی ایم ایچ چوک، میوزیم، سینٹرل لائبریری، بی وی ایچ ہسپتال، فوارہ چوک، نور محل، احمد پوری گیٹ، دراوڑ گیٹ، فرید گیٹ، موری گیٹ اور چڑیا گھر سے ہوتی ہوئی واپس ٹی ڈی سی پی کے ٹرمینل واپس پہنچے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سیاحت میرے دل کے بہت قریب ہے۔ کورونا کے باعث سیاحتی سرگرمیاں ماند رہیں۔ صورتحال میں بہتری آنے پر سیاحتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے عوام سے کیاگیاایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ ڈبل ڈیکر بس سروس بہاولپور کے شہریوں کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تحفہ ہے۔ لوگ ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے سیاحتی اورتاریخی مقامات کی سیر کرسکیں گے۔ بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو رعایت دی جائے گی۔